ممبئی:بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے علیم ڈار کے نئے ریستوران ڈار ڈیلائٹو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے علیم ڈار کے نئے ریستوران ڈار ڈیلائٹو کے لیے مبارکباد کا پیغام دے دیا ۔
سٹار بلے باز نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امید کرتا ہوں آپ نے جیسے انٹرنیشنل ایمپائرز میں اپنا نام بنایا ویسے ہی ریستوران بھی عمدہ ہوگا۔
کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ ریستوران کی آمدن سے معذور افراد کو عطیہ دینا بڑے دل کی بات ہے۔