بھارتی اداکار انوپم کھیر کو پاکستان سے محبت مہنگی پڑ گئی

07:33 PM, 6 Feb, 2018

لاس اینجلس : بھارتی اداکار انوپم کھیر کی جانب سے پاکستان سے محبت کے اظہار پر ان کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں مقیم بھارتی اداکار نے انوپم کھیر نے بتایا کہ ان کا ٹوئیٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا جوکہ میرے ٹوئیٹ کے فوری بعد کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ایک ٹوئیٹ ترکش زبان میں کیا تھا جس میں آخری الفاظ کا مطلب ’’ پاکستان سے پیار کرتا ہوں ‘‘ کا تھا۔

انو نے بتایا کہ مجھے بھارت سے دوست کی کال آئی جس نے معلومات دیں کہ میرا ٹوئیٹ اکائونٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور اس پر میرے ٹوئیٹ کے حوالے سے تصاویر آویزاں کر دی گئی ہیں۔

بھارتی اداکار کی اہلیہ جو کہ چندی گڑھ سے بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ بھی ہیں کا ٹوئیٹر اکائونٹ بھی کئی مرتبہ ہیک کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں