منگورہ:کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کی سوات میں جوانوں سے ملاقات ، ان کے جذبے کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے سوات میں گزشتہ دنوں ہونے والے بم دھماکے کے مقام کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔
کور کمانڈر نے جوانوں کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج کو آپ کی قربانیوں اور حوصلوں پر ناز ہے۔