پنجاب حکومت کی اسماء قتل کیس میں ایک شخص کا ڈی اے این میچ ہونے کی تصدیق

03:10 PM, 6 Feb, 2018

لاہور: اسماء قتل کیس میں مشتبہ شخص کا ڈی این اے میچ کر جانے کے بارے میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا ایک شخص کا ڈی این اے نمونہ میچ کر گیا ہے اور خیبرپختونخوا حکومت کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے تاہم ڈی این اے میچ کرنے والے کا نام ابھی ظاہر نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی اسماء کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی، جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

بعدازاں 26 جنوری کو ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے بھی تصدیق کی تھی کہ ڈی این اے کے ذریعے اسماء سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے۔ بچی کے قتل کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 145 افراد کے ڈی این  اے کے نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں