کنگنا رناوت کی فلم ” مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی“ کی ریلیز تاخیر کا شکار

02:46 PM, 6 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ممبئی: بالی وڈاداکارہ کنگنا رناوت کی فلم”مانیکرنیکا دی کوئین آف جھانسی“ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہو گئی اب یہ فلم رواں سال کے آخر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی فلم ”مانیکرنیکادی کوئین آف جھانسی“ کو طے شدہ شیڈول کے مطابق 27اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننا تھا جو ناگزیز وجوہات کے باعث تاخیر کا شکار ہو کراب رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں