فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں وہ ختم ہو چکی ہے، رضا ہارون

12:12 PM, 6 Feb, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رضا ہارون کا کہنا تھا کہ آج کی ایم کیو ایم کونسی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے کیونکہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں وہ ختم ہو چکی ہے۔ فاروق ستار میچ کے 12ویں کھلاڑی ہیں اور بارہواں کھلاڑی کپتان کیسے بن سکتا ہے؟۔

رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار لیڈرشپ کے اہل نہیں  کل ایم کیو ایم کا گھناؤنا چہرہ سامنے آیا کیونکہ ایک دوسرے کے گریبان میں ہاتھ ڈالا گیا جبکہ ایم کیو ایم نے  ووٹ بنک کو مایوس کیا۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی ہے اور پارٹی بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ میں بٹ گئی۔

ایم کیوایم پاکستان کے کئی مرکزی رہنما سر براہ فاروق ستار کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ڈٹ گئے کہ کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دیا جائے۔ فاروق ستار نے جوابی وار میں آج اہم اجلاس طلب کر لیا اور مخالف دھڑے کو اجلاس تک معطل کر دیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں