15 ماہ سے فیصلوں میں کیا رکاوٹ تھی وہ آج بتاؤں گا، فاروق ستار

15 ماہ سے فیصلوں میں کیا رکاوٹ تھی وہ آج بتاؤں گا، فاروق ستار

کراچی: ایک وڈیو بیان میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 15 ماہ سے فیصلوں میں کیا رکاوٹ تھی وہ بھی آج کے اجلاس میں بتا دیں گے تمام کارکن اجلاس میں ضرور شرکت کریں۔ یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے جنرل ورکز اجلاس سہ پہر تین بجے پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں بلایا ہے۔

واضح رہے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ کاٹکٹ دینے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان میں پھوٹ پڑ گئی اور پارٹی بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ میں بٹ گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کئی مرکزی رہنما سربراہ فاروق ستار کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے ڈٹ گئے کہ کامران ٹیسوری کوسینیٹ ک اٹکٹ نہ دیا جائے۔

فاروق ستارنے جوابی وار کرتے ہوئے مخالف دھڑے کو آج اجلاس تک معطل کر دیا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں