مردان:توہین مذہب کے الزام میں قتل کئے جانیوالے مردان یونیورسٹی کے طالبعلم مشال خان کے کیس کا فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق مردان یونیورسٹی میں مشتعل طلباءکی جانب سے قتل کئے جانیوالے مشال خان قتل کیس کے آج متوقع فیصلہ کے پیش نظرہری پور جیل کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مشال کے والد ،وکلائ،انتظامی اور ر خصوصی افسران کو کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
متعلقہ افراد کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال مردان یونیورسٹی میں توہین مذہب کے الزام میں مشتعل طلباءکے گروہ نے مشال خان کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جس کے بعد کیس میںملوث متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔