کراچی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں مندی کا رجحان رہا۔
پیر کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم، یورو اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدروں میں بالترتیب 35 پیسے، 9 پیسے، 9 پیسے، 15 پیسے اور 84 پیسے کی کمی رونماء ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 106 روپے سے کم ہو کر 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.49 روپے سے کم ہو کر 103.14 روپے رہ گئی۔
اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال کی بھی قیمت فروخت 28.12 روپے سے کم ہو کر 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.46 روپے سے کم ہو کر 26.38 روپے جبکہ اماراتی درہم 28.86 روپے سے کم ہو کر 28.77 روپے اور قیمت خرید 26.45 روپے سے کم ہوکر 26.37 روپے پر بند ہوئی۔مزید برآں یورپی ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قیمت فروخت 114.03 روپے سے کم ہوکر 113.88 روپے اور قیمت خرید 111.33 روپے سے کم ہوکر 111.18 روپے رہ گئی جبکہ برطانوی پاﺅنڈ قیمت فروخت 132.72 روپے سے کم ہوکر 131.88 روپے اور قیمت خرید 129.57 روپے سے کم ہو کر 128.76 روپے ریکارڈ کی گئی۔