انگلینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک کا کپتانی چھوڑنے کا اعلان

10:05 PM, 6 Feb, 2017

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک نے 59 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

32 سالہ اوپنگ بلے باز نے 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2013 اور 2015 کے ایشز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

تاہم گذشتہ سال انڈیا کے خلاف چار۔صفر سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہونے کے لیے بعد انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کپتان ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ایلسٹر کُک کا  مزیدکہنا تھا کہ ’کپتانی سے دست بردار ہونا ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر میں جانتا ہوں کہ یہ میرے اپنے  اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’برطانیہ کے لیے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بطور کھلاڑی انگلینڈ کے لیے کھیلتا رہوں گا۔‘

ایلسٹر کُک انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔

انگلینڈ کی 140 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی، 11057 رنز اور 30 سنچریاں سبھی ان کے ریکارڈ میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں