صوبائی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب شہر میں سڑک پر گاڑی خراب ہو جائے تو بلکل پریشان نہ ہوں۔
ٹریفک پولیس کی موبائل ورکشاپ ایک فون کال پر آپ کے پاس پہنچے گی۔
سٹی ٹریفک پولیس نے لاہور کے شہریوں کے لیے فری موبائل ورکشاپ متعارف کرا دی ہے ۔ لاہور میں کسی بھی شہری کی گاڑی اگر بیچ سڑک خراب ہو جائے تو پریشان ہونے کے بجائے ون فائیو ون فائیو ملائیں، کچھ ہی دیر میں موبائل ورکشاپ موقع پر پہنچ کرآپ کی گاڑی مفت ٹھیک کرے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق پہلے مرحلے میں شہر کے ماڈل روڈز پر موبائل ورکشاپ سروس فراہم کی جائے گی جبکہ بعد میں اس سروس کا دائرہ پورے شہر میں پھیلایا جائے گا۔