ہری پور:من لیگی رہنماپرویز رشید نے عمران خان کو سب سے بڑا جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی خیبرپختوانخوا میں بدعنوانی اور پٹواری کلچر کا خاتمہ نہیں کرا سکی ، طنز کرنے والے یہ مت بھولیں کہ ان کے دامن کتنے داغ دار ہیں۔پہلے اپنا حساب دیں،پھر دوسروں سے مانگیں۔
جو حساب مانگتے ہیں وہ خود حساب بھی دیں۔ہمارے پاس زبان بھی ہے اور الفاظ بھی مگر گالی نہیں نکالتے۔گالیاں نکالنے کے لیے کسی علم اور عقل کی ضرورت نہیں۔جس طرح کی الزام تراشی کی جارہی ہیں ہم بھی زبان رکھتے ہیں۔
بدعنوانی اور پٹواری کلچر ختم نہیں ہوا، عمران خان نے جھوٹ بولا، پرویز رشید
05:39 PM, 6 Feb, 2017