فواد خان بلال لاشاری کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے!

فواد خان بلال لاشاری کی فلم میں جلوہ گر ہوں گے!

لاہور:بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد فواد خان اب ایک بار پھر پاکستانی فلموں کی زینت بنیں گے ۔

اڑی حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں سفارتی تعلقات کافی کشیدہ ہو گئے تھے جس کی بنا پر فنکاروں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور بھارت میں پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی گئی تھی ۔

بھارت میں کام کرنے کا موقع پاکستانی فنکاروں کو شاید ہی ملے لیکن پاکستانی فلموں کے دروازے ان پر ہمیشہ ہی کھلے ہیں۔پاکستانی اداکار فواد خان ڈائریکٹربلال لاشاری کی فلم میں بطور ہیروکام کریں گے ۔”البیلا راہی “ کے نام پر مبنی یہ فلم گلوکار عالمگیر کی زندگی پر بنائی جائے گی ۔

ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے فواد کا کہنا تھا کہ ”عالمگیر کی زندگی بہت ڈرامائی رہی ہے شاید یہ بات لوگو ں کو معلوم نہ ہو۔مجھے اس فلم میں کام کر کے یقینا مزہ آئے گا “۔