ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 65 ویں سالگرہ،دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 65 ویں سالگرہ،دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا

لندن : ملکہ برطانیہ کو تخت نشیں ہوئے 65 برس بیت گئے،اہل برطانیہ نے پیر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تخت نشینی کی سیفائر جوبلی 65 ویں سالگرہ کو آغاز صبح سویرے توپوں کی سلامی(گن سیلوٹ)سے منائی۔ذرائع کے مطابق ملکہ برطانیہ جن کی عمر اس وقت 90 برس ہے کی تخت نشنی کی کے 65 سال مکمل ہونے پر پیر کی صبح ٹاور آف لندن اور ملک کے دوسرے اہم شہروں میں ملکہ کے لئے توپوں کی سلامی دی گئی۔


ملکہ الزبتھ نے مشرقی انگلینڈ کے علاقے نارتھ فورک میں سنڈریگھم کے محلات میں پیر کا دن گذارا اور خاص مہمانوں کی موجودگی میں کیک کاٹا۔اس موقع پر ملکہ ایک تصویر بھی جاری کی گئی جس میں وہ ایک شاہی لباس جس میں نیلم(سیفائر)جڑے زیورات زیب تن کئے ہوئے ہیں،انہیں یہ زیورات 1947 ءمیں ان کی شادی کے موقع پر ان کے والد نے دیئے تھے۔ملکہ الزبتھ دوم 1952 ءمیں 25 سال کی عمر میں اپنے والد شاہ جارج ششم کی وفات کے بعد تخت پر بیٹھی تھیں۔