کراچی: افغان قونصلیٹ میں فائرنگ، تھرڈ سیکرٹری جاں بحق

01:10 PM, 6 Feb, 2017

کراچی: کراچی میں پاک ٹاور کے قریب افغان قونصل میں سکیورٹی گارڈ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں قونصل خانے کے تھرڈ سیکرٹری ذکی عبدو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور رینجرز نے افغان قونصل خانے کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کرنے والے سکیورٹی گارڈ حیات اللہ کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ آزاد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ذاتی رنجش کا واقعہ لگتا ہے جبکہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے افغان قونصلیٹ میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ کو واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے افغان قونصل خانہ حساس ترین علاقے ریڈ زون میں واقع ہے جہاں عموماً سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہوتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں