راولپنڈی: ائر پورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ

12:57 PM, 6 Feb, 2017

راولپنڈی: ذرائع کے مطابق بینظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے دوران نجی ائر لائن کا طیارہ پھسل کر ٹگ وین پر چڑھ گیا۔ ٹگ وین کا ماسٹر چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم طیارے کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار ملک کے مختلف ائر پورٹس پر دوران لینڈنگ طیاروں کے حادثات پیش آ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں