اسلام آباد: پاک فضائیہ اپریل 2017 میں نئے جے ایف سترہ بی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ شامل کر لے گی۔ جس کے ساتھ ہی جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کے جدید ترین بلاک تھری طیاروں کی تیاری کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ یہ جہاز چنگڈو ایروسپیس کارپوریشن اور پاک فضائیہ نے مل کر تیار کیا ہے۔ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جدید ترین ماڈل بلاک تھری تیار کرے گا جس کے لئے ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس حوالے سے منظوری دیدی گئی ہے اور حکومت نے ضروری بجٹ بھی مختص کر دیا ہے۔ اس سے قبل جے ایف سترہ بلاک ون دو ہزار سات جبکہ جے ایف سترہ بلاک ٹو دو ہزار تیرہ میں شروع کئے گئے تھے۔ اپ گریڈ کئے گئے ماڈل میں جدید ترین ایوی اونکس سسٹم، ایئر ٹو ایئر ری فیولنگ، ڈیٹا لنک، توسیعی الیکٹرانک وار فیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہو گی۔
بلاک تھری میں فریم، ایوی اونکس اور کاک پٹ کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایکٹو الیکٹرانکلی سکینڈ ایرے ریڈار، ہیلمنٹ ماونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم کااضافہ کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں