نکول کڈمین اپنی سوانح حیات لکھیں گی !

نکول کڈمین اپنی سوانح حیات لکھیں گی !

سڈنی :آسٹریلین اداکارہ اور فلم پروڈیوسر نکول کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔وجہ نہ صرف ان کی اداکاری ہے بلکہ ٹام کروز کی سابقہ بیوی ہونا بھی ہے ۔

اپنی نجی زندگی کو پوشیدہ رکھنا اور بہت احتیاط برتنے کی وجہ سے بھی نکول بہت مشہور رہی ہیں ۔نکول نے اپنی سوانح حیات لکھنے کا ارداہ ظاہر کیا ہے اس سلسلے میں نکول نے کئی پبلشرز سے رابطے بھی کر لیے ہیں لیکن ابھی معاملات مکمل طور پر طے نہیں پائے ۔

موصوفہ اپنی کتاب میں اپنی نجی زندگی کے راز افشاں کریں گی اور ٹام کروز سے علیحدگی کی وجوہات اور خوشگوار لمحات بھی شئیر کریں گی جس کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے ۔