فلم قابل کی پاکستان میں ریلیز پر ہرتیک روشن کا اظہار مسرت !

12:13 PM, 6 Feb, 2017

ممبئی :پاکستان میں ہندی مواد کی تشہیر کے بند ہونے سے ہندی فلموں کی راہ بھی پاکستان میں بند ہوگئی تھی جس سے نہ صرف پاکستانی شایقین مایوس ہوئے تھے بلکہ ہندی فلم ساز بھی خوش نہ تھے کیونکہ ہندی فلموں کی پاکستان میں خاصی پذیرائی ہوتی ہے ۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہرتیک کی فلم قابل بھی اسی پابندی کی وجہ سے پاکستان میں ریلیز نہ ہو سکی تھی لیکن گزشتہ روز ہندی فلموں کی نمائش کے لیے اجازت کے بعد قابل پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی .

جس پر فلم کے ہیرو ہرتیک نے اظہا ر مسرت کرتے ہوئے کہا ”میں بہت خوش ہوں کہ ہمسایہ ملک میں بھی قابل ریلیز ہو گئی ہے امید ہے کہ جس طرح پوری دنیا میں فلم کو سراہا گیا ہے ہمسایہ ملک کے شایقین بھی ضرور داد دیں گے “۔

مزیدخبریں