قصور اور فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے، 2 ڈاکو ہلاک

11:46 AM, 6 Feb, 2017

لاہور: قصور کے قریب الہٰ آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 4 فرار ہو گئے۔ ڈی پی او قصور کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عاشق اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو ضلع قصور اور پاکپتن میں 45 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ فیصل آباد میں ساندل بار کے علاقے میں پولیس سے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

دوسری جانب چنیوٹ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کے دوران 5 ملزمان اور 23 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔ ادھر رحیم یار خان میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے 2 اشتہاریوں سمیت متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ آپریشن میں ایک درجن سے زائد بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں