جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کا بھی پی ایس ایل کی طرح لیگ کرانے کا فیصلہ

11:29 AM, 6 Feb, 2017

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ بھی پاکستان سپر لیگ کی طرز پر اپنا ٹی 20 میلہ سجائے گا۔ ٹی ٹونٹی میلے میں 8 ٹیمیں شامل ہوں گی جنہیں مختلف شہروں سے منسوب کیا جائے گا۔ نئی کرکٹ لیگ کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم انعقاد رواں سال کے آخر میں ہوگا کیونکہ اس وقت پروٹیز اور زیادہ تر غیر ملکی پلیئرز فارغ ہوتے ہیں۔

اس ایونٹ کیلئے اظہار دلچسپی کے ٹینڈرز جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن جلد شروع ہونے والا ہے جس کیلئے دبئی میں تیاریاں عروج پر ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں