لیونل میسی نے ایک اور ریکارڈٖ اپنے نام کر لیا

11:21 AM, 6 Feb, 2017

لاہور: بارسلونا کلب کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے اپنے کلب کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ 27 گول کرنے کے بعد میسی اب سب پر سبقت لے گئے ہیں۔ بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں لیونل میسی کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی جس کے بعد سپر سٹار میسی نے فری کک پر دوسرا گول بھی کر دیا۔

جس کے ساتھ ہی انہوں نے بارسلونا کی طرف سے فری کک پر سب سے زیادہ اور لگاتار 27 گول سکور کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔ اس سے پہلے یہ اعزاز 26 گولز کے ساتھ فٹبالر Ronald Koeman کے پاس تھا۔ اس میچ میں بارسلونا کو ایتھلٹیک کلب کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں