لندن:برطانوی افواج کسی بھی بھرپور فوجی حملے کی صورت میں برطانیہ کا دفاع کرنے کے قابل نہیں ہیں یہ دعوی برطانیہ کے مشہور اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنے ایک ارٹیکل میں کیا ہے، اخبار نے لکھا کہ برطانیہ کے بحری جنگی جہار اس قدر شور پیدا کرتے ہیں کہ روسی آبدوزیں کئی سو میل دور سے ہی ان کاپتا چلا کر نشانہ بنا دیں گی۔ جبکہ برطانیہ کے لائٹ ٹینک اس قدر وزنی ہیں انہیں کسی بھی طیارے پر لوڈ ہی نہیں کیا جا سکتا۔
یاد رہے برطانوی افواج اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھاری اخراجات کر رہی ہیں ایک ارب پاونڈ مالیت کے جدید ڈرون بھی حاصل کیے گئے ہیں اس کے باوجود یہ ڈرون ابھی فوج استعمال نہیں کر رہی ہے ان ڈرون کے آرڈر کو ایک دہائی گزر چکی ہے.
برطانوی فوج کسی بھی بھرپور حملے کی صورت اپنے ملک کا دفاع نہیں کر سکتیں، سنڈے ٹائمز
10:19 AM, 6 Feb, 2017