اسلام آباد: سپریم کورٹ سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت آج کرے گی۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزارت داخلہ نے مقدمہ میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پر وزارت داخلہ کی طرف سے اعتراض بھی ہفتہ کے روز جمع کرائے گئے تھے۔ عدالت عظمی کا تین رکنی بنچ وزارت داخلہ کے اعتراضات کا جائزہ لے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں