ماہرہ خان کا شاہ رخ کی طرف سے ”سگنیچر پوز“ کا خواب دھرا رہ گیا!

09:29 AM, 6 Feb, 2017

ممبئی:ماہرہ کا کہنا ہے کہ” جب میں نے فلم رئیس سائن کی تو مجھے بتایا گیا کہ ہیرو شاہ رخ خان ہے میرا فوٹو شوٹ ہو رہا تھا میں نے فورا شاہ رخ سے ہیلو ہائے کرنے کے لیے دوڑ لگا دی ۔مجھے لگتا تھا کہ ہوائیں چلیں گی پتے اڑیں گے اور شاہ رخ اپنی بانہیں کھولے ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کا مخصوص پوز کریں گے لیکن ایسا کچھ نہ ہوا“۔


ماہرہ کا مزید کہنا تھا کہ ”میں شاید واحد ہیروئین ہوں جس کے لیے شاہ رخ نے یہ پوز نہیں کیا “

شاہ رخ نے اس کے جواب میں کہا”تم بہت چھوٹی دبلی سی ہو اس کے لیے مجھے اپنی بانہیں اتنی کھولنے کی ضرورت نہیں ۔میں نے فلم میں تمہیں کئی بار اٹھایا تو تھا“۔

مزیدخبریں