اسلام آباد:سر میں سرسوں کا تیل اورآنکھوں میں کاجل دونوں چیزوں کا ذکر ہو تو بچن کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔دیسی افراد تو آہستہ آہستہ ان چیزوں سے دور جارہے ہیں لیکن پردیسیوں کی دلچسپی بڑھتی جاری ہے۔امریکی قونصل خانے کے ارکان کے سرمہ دانی کو دیکھ کر دلچسپ اندازے لگائے۔
دیسی طریقے، مصنوعات اور روایات کو اپنی ویڈیوز کے ذریعے اجاگر کرنے کے حوالے سے مشہور امریکی قونصل خانے نے اس بار سرمے سے کی گئی اپنی پہلی ملاقات کا احوال سوشل میڈیا صارفین کو سنایا۔کسی کو سرمہ دانی کی بناوٹ پسند آئی، تو کسی کو لگا کہ یہ کوئی آرائشی چیز ہے۔کسی نے اندازہ لگایا 'یہ شاید کوئی چابی ہے لیکن اس کا تالہ کیوں موجود نہیں۔
تو کوئی سوال کرنے لگا کہ کیا 'یہ بالوں میں لگانے کی پِن ہے؟چھوٹی سی سرمہ دانی کسی کو دوات لگی تو کسی نے اسے طبی آلہ قرار دیا،کچھ کو لگا کہ اس شیشی میں خطوں کو بند کرنے کے لیے موم موجود ہے،نادان امریکی حضرات نے سونگھنے کے بعد ،چکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ زیادہ تر اندازے میک اپ کے گرد گھومتے رہے، کبھی سرمے کی سلائی کو لپ اسٹک قرار دیا تو کبھی اسے پرفیوم سمجھا گیالیکن جب بتایا گیا کہ یہ سرمہ ہے۔تو امریکی خواتین کا اصرار تھا کہ انہیں بھی سرمہ لگانا سکھایا جائے۔