اسلام آباد: سائنسی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ بچوں میں ذہانت ماں سے منتقل ہوتی ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق ماں کی جینیاتی خصوصیات یہ طے کرتی ہیں کہ بچہ کتنا ذہین ہوگا اور اس عمل میں والد کے جین کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
ریسرچ کے مطابق ذہانت کا تعلق ایکس کروموسوم سے ہوتا ہے جو خواتین میں دو ہوتے ہیں جس کے باعث ماں کی دماغی صلاحیتیں بچے میں منتقل ہوتی ہیں جبکہ ایکس کروموسوم کی تعداد باپ میں صرف ایک ہوتی ہے اس لیے والد سے ذہانت بچے کو موروثی طور پر نہیں ملتی۔