معاشی ترقی کے لیے دہشتگردی کا خاتمہ ناگزیر:وزیر اعظم شہباز شریف

08:47 PM, 6 Dec, 2024

 لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے لیے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

پاکستان نیوی وار کالج میں ساتویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ 2018 میں دہشتگردی کو شکست دی گئی تھی، لیکن بدقسمتی سے یہ دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، جس کا ملک کی معیشت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے بلیو اکانومی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین بھی پاکستان کے گہرے پانیوں میں وسائل کی تلاش اور بندرگاہوں کی ترقی میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ لوگ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کر سکیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
 

مزیدخبریں