شیخوپورہ ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد تک پہنچ گیا، فافن رپورٹ

شیخوپورہ ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد تک پہنچ گیا، فافن رپورٹ

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے ووٹ بینک میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔


فافن کی رپورٹ کے مطابق، مسلم لیگ ن کا ووٹ بینک 38 فیصد سے بڑھ کر 55.7 فیصد ہوگیا، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کا ووٹ بینک 36 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ووٹر ٹرن آؤٹ 41 فیصد رہا، جو عام انتخابات میں 50 فیصد تھا۔ فارم 47 رات ساڑھے 10 بجے تک تیار ہو چکے تھے، اور گنتی کا عمل مکمل طور پر شفاف رہا۔

مصنف کے بارے میں