پنجاب حکومت نے مارکیٹس اور ریسٹورنٹس کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کر لیا

07:02 PM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان میں مارکیٹس کو رات 8 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی ہے، جبکہ ریسٹورنٹس کو بھی معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ائیرکوالٹی انڈیکس میں بہتری کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت فیسٹیولز بھی معمول کے مطابق منعقد کیے جا سکیں گے۔

مزیدخبریں