نیپرا کا فیصلہ،بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے کمی

نیپرا کا فیصلہ،بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے کمی

اسلام آباد: نیپرا نے اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔
اس کمی کا اطلاق تمام ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا، لیکن کے الیکٹرک صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوں گے۔ نیپرا کے مطابق لائف لائن، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی یہ کمی لاگو نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 20 پیسے فی یونٹ اضافی قیمت عائد کی تھی، جس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

مصنف کے بارے میں