چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب

06:37 PM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیا۔
ذرائع کے مطابق، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں چیف جسٹس نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت آئینی بینچ کمیٹی کرے گی۔
اس اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت فل کورٹ کے ذریعے کرنے کی تجویز پیش کی، تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آئینی کمیٹی کرے گی، جسے جوڈیشل کمیشن کے اکثریتی ارکان نے بھی حمایت دی

مزیدخبریں