کچھ افراد ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دینا چاہتے ہیں: بلاول  بھٹو

کچھ افراد ملک میں انتہا پسندی کو فروغ دینا چاہتے ہیں: بلاول  بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ صوبے بھر سے خواتین لیاری فٹ بال گراؤنڈ میں موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملک میں ایسے لوگ موجود ہیں جو خواتین کو کم تر سمجھتے ہیں اور بعض قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہر ضلع میں یوتھ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ کھیلوں اور نوجوانوں پر توجہ دی ہے۔

مصنف کے بارے میں