اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے شادی ہالز پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ایف بی آر حکام اور شادی ہالز ایسوسی ایشن کے درمیان ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اب شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات پر یہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
شادی ہالز ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کہا کہ آئندہ ہر تقریب کی بکنگ پر 10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔