پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 636 واقعات، سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 739 دہشتگرد گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے 636 واقعات، سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 739 دہشتگرد گرفتار

پشاور: خیبر پختونخوا میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق 636 دہشتگردی کے واقعات پیش آئے۔ ان میں 142 پولیس اہلکار اور 133 شہری شہید ہوئے، جبکہ 739 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 6 خودکش حملے، 113 آئی ای ڈی دھماکے، اور 355 فائرنگ کے واقعات شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 214 پولیس اہلکار اور 246 شہری زخمی ہوئے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائیوں میں 2 ہزار 981 انٹیلیجنسی بیس آپریشنز کیے گئے، جس کے دوران 29 انتہائی مطلوب دہشتگردوں سمیت 739 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 246 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ان کارروائیوں میں 849 کلوگرام بارودی مواد، 7 خودکش جیکٹس، اور 162 مختلف ہتھیار برآمد کیے گئے

مصنف کے بارے میں