ماورا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا اشارہ دے دیا، وکالت کو ترجیح دینے کا فیصلہ

04:07 PM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک


کراچی: پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اداکاری کو خیرباد کہنے کا اشارہ دیا ہے۔
حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہیں دو پیشے پسند ہیں: ایک اداکاری اور دوسری وکالت۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں پیشوں کو ساتھ نہیں چلایا جا سکتا اور اگر وہ وکالت کا فیصلہ کریں گی تو اداکاری چھوڑ دیں گی۔


ماورا حسین نے بتایا کہ وہ ایل ایل بی مکمل کر چکی ہیں اور بار کورس کے لیے لندن جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعلیم ان کی پہلی ترجیح ہے، اور وہ اداکاری کو اس وقت تک ترک کر سکتی ہیں جب تک کہ وکالت پر مکمل توجہ مرکوز نہ کر سکیں۔

مزیدخبریں