ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، پٹھانوں نے غیرت کا مظاہرہ کیا: بشریٰ بی بی کا انکشاف

03:57 PM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک


چارسدہ: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے انکشاف کیا کہ انہیں ڈی چوک پر اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا، تاہم پٹھانوں نے ہمیشہ غیرت مندی کا ثبوت دیا۔
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکن تاج الدین کے گھر آمد کے موقع پر بشریٰ بی بی نے اس کی بیوہ اور والدہ سے تعزیت کی اور انہیں ایک کروڑ روپے کا امدادی چیک بھی دیا۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں ہوں، اور نہ ہی خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا چھوڑ سکتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ ان کی گاڑی کونسی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈی چوک پر رات ساڑھے بارہ بجے وہ اپنی گاڑی میں اکیلی تھیں، جب کہ وہاں سے لوگوں کو زبردستی نکالا جا رہا تھا، لیکن وہ خان کے حکم پر وہاں سے نہیں ہٹیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جب وہ وہاں سے نہیں جا رہیں تھیں، تو ان کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔
اس موقع پر تاج الدین کی بیوہ کو امدادی چیک دینے کے بعد بشریٰ بی بی نے کہا کہ "ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں

مزیدخبریں