لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے ایک لاکھ صارفین کے لیے فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف فراہم کرنا ہے۔
مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ اس سکیم کے تحت پنجاب کے 73 لاکھ صارفین کو فی یونٹ 14 روپے سبسڈی دی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور فائدے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
صوبائی سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم سال بھر میں لگائے جائیں گے۔ اس سکیم کے تحت 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا۔
سکیم کے تحت، 100 یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 550 واٹ کا سولر سسٹم جبکہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم دیا جائے گا۔ صارفین اس اسکیم میں 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کر سکتے ہیں، اور شفافیت کے لیے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔
لاہور: مریم نواز کا فری سولر پینل سکیم کا آغاز، ایک لاکھ صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے
03:48 PM, 6 Dec, 2024