کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سنادی ہے، اور 10 جنوری 2025 سے پیرس کے لیے پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ بورڈ اجلاس میں کیا گیا، جس میں فرانس کے سول ایوی ایشن حکام سے سلاٹ کی منظوری کے لیے درخواست دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، پہلی پرواز پی کے 719 10 جنوری کو اسلام آباد سے پیرس روانہ ہوگی۔ ابتدا میں، پی آئی اے پیرس کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گا، اور اس کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔