اگر 8 دسمبر تک دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ ہوئے تو جے یو آئی اسلام آباد کا رخ کرے گی

اگر 8 دسمبر تک دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ ہوئے تو جے یو آئی اسلام آباد کا رخ کرے گی

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر 8 دسمبر تک دینی مدارس کے بل پر دستخط نہ ہوئے تو جے یو آئی اسلام آباد کا رخ کرے گی۔

مولانا حیدری نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسلام آباد کا مارچ کیا جائے، لیکن اگر حکومت نے بل پر دستخط نہ کیے تو ہمیں یہ قدم اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بل پر دستخط نہ کرنا حکومت کی بدنیتی کا مظہر ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ صدر سے بات کر کے بل کی منظوری حاصل کرائیں گے، لیکن اس پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

مصنف کے بارے میں