190 ملین پا ؤنڈ ریفرنس : احتساب عدالت کا بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

02:25 PM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف اس ریفرنس کی سماعت کی، جس میں بشریٰ بی بی آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ عدالت نے ان کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے دوبارہ نوٹس جاری کیا ہے۔

ملزمان کی جانب سے 342 کے سوال ناموں پر آج بھی جواب داخل نہیں کیے گئے، جس کے سبب کیس کی سماعت مزید ملتوی ہوئی۔ عدالت نے اس کیس کی آئندہ سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں