لاہور : لاہور میں مغلپورہ کے علاقے میں 7سالہ کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانےوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق سول لائنز کےا یس پی ڈاکٹر عبدالحنان کی جانب سے 15 پر آنے والی کال پر نوٹس لیا گیا اور فوری طور پر کارروائی عمل میں لا ئی گئی۔مغلپورہ تھانے کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کی اور متاثرہ کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ ملزم متاثرہ بچی کا کزن ہے جس نے کمسن کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے، ملزم کو حراست میں لے کر مغلپورہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفشیش کے لیے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔