برلن : جرمنی کے 30 سالہ آندرے اورٹولف نے ایک ہی دن میں دو عالمی ریکارڈز دوبارہ حاصل کر کے اپنی پچھلی کامیابیاں واپس چھین لی ہیں۔ انہوں نے لیمن اور لائم جوس پینے کے اپنے سابقہ ریکارڈز کو توڑتے ہوئے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
آندرے نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے 13.3 سیکنڈ میں لیمن جوس اور 13.51 سیکنڈ میں لائم جوس پی کر اپنے دو ریکارڈز دوبارہ حاصل کیے۔ یہ ریکارڈ اس سے پہلے امریکی سیریل ریکارڈ بریکرآڈیوڈ رش کے پاس تھے، جنہوں نے آندرے کا لیمن جوس پینے کا ریکارڈ 13.53 سیکنڈ میں اور لائم جوس پینے کا ریکارڈ 13.99 سیکنڈ میں توڑا تھا۔
آندرے اورٹولف نے کہا کہ دونوں ریکارڈ توڑنے سے انہیں کوئی سنگین مسائل درپیش نہیں آئے، تاہم اس دوران دانتوں میں کچھ تکلیف محسوس ہوئی جو ایک دن بعد ختم ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عام طور پر ایسے کھانے اور پینے کے ریکارڈز سے انہیں زیادہ مشکلات پیش نہیں آتیں اور ان کا معدہ اس بار بھی بالکل ٹھیک رہا۔