کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور تاریخ ساز دن دیکھنے کو ملا، جہاں انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔ کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اور 100 انڈیکس میں 1044 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 109,283 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب، انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہوئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز میں ڈالر کی قیمت کم ہوئی تھی، لیکن کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت دوبارہ بڑھ گئی تھی۔