لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق، دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 200 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ دہی کی قیمت 200 روپے فی کلو سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھنے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔