پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس 9 دسمبر کو طلب کرلیاگیا

09:54 AM, 6 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس 9 دسمبر 2024 بروز پیر دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے، جو اس اجلاس کو اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کر رہے ہیں۔

 اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات اور دیگر اہم امور پر بحث متوقع ہے۔

مزیدخبریں