خیبر:ایف سی اور افغان سکیورٹی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ پر تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔
خیبر سے کسٹم حکام کے مطابق ایف سی اور افغان سکیورٹی حکام کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ کے قریب سائن بورڈ کی تنصب کے لیے سفارتی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ طورخم زیرو پوائنٹ پر ویلکم ٹو پاکستان سائن بورڈ نصب کرنا چاہتے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق 12 گھنٹے بندش کے بعد سرحدی گزر گاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دی۔