کیلیفورنیا:میٹا نے فیس بک اور انسٹا گرام سے میسجنگ کا فیچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔2020 میں میٹا کی جانب سے کراس ایپ میسجنگ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا، مگر اس منصوبے کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا۔
میٹا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو اکٹھا کر دیا جائے گا، تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے بات کر سکیں۔اس سلسلے کا آغاز انسٹا گرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے کیا گیا تھا مگر اب اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیس بک کی مشترکہ میسنجر سروسز آئندہ برس صارفین کیلئے دستیاب ہوں گی۔
انسٹا گرام ہیلپ سینٹر پیج میں بتایا گیا کہ کراس میسجنگ فیچر کو دسمبر 2023 کے وسط میں ختم کر دیا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ کیوں کیا گیا ہے۔مگر 9 ٹو 5 گوگل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ (ڈی ایم اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد کسی بھی میسجنگ ایپ جیسے واٹس ایپ کے صارفین دیگر ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کرسکیں گے۔