گیند کو روکنے  کی کوشش ،بنگلہ دیش کے  کھلاڑی  آؤٹ قرار 

07:35 PM, 6 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈھاکہ : گیند کوجان بوجھ کر روکنے  کی کوشش  کرنے پر بنگلہ دیش کے  کھلاڑی  آؤٹ قرار  دیے گئے ہیں۔ میر پور ڈھاکا میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے دوران بنگلہ  دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم دوران بیٹنگ گیند کو ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔

آئی سی سی کے مطابق مشفق الرحیم پہلے بنگلا دیشی کھلاڑی ہیں جو اس طرح سے آؤٹ قرار دیے گئے ہیں۔بنگلہ دیش کی پہلی اننگز کے 41 ویں اوور میں بیٹنگ کے دوران مشفق الرحیم نے وکٹوں کی طرف آنے والی گیند کو اپنے ہاتھ سے روکا جس پر کیوی کھلاڑیوں نے آؤٹ کی اپیل کی۔


فیلڈ امپائرز نے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا جنہوں نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مشفق الرحیم کو آؤٹ قرار دیا۔آئی سی سی نے 2017 میں اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے مطابق آن دی فیلڈ گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور گیند کو جان بوجھ کر روکنے والے بیٹر کو واپس ڈریسنگ روم بھیج دیا جائے گا۔


تھرڈ امپائر نے قرار دیا کہ مشفق الرحیم نے جان بوجھ کر ہاتھ سے گیند کو روکنے کی کوشش کی، بنگلہ دیشی بیٹر کو 35 رنز کر آؤٹ قرار دیا گیا۔
2017 میں آئی سی سی قوانین میں ترامیم کے بعد مشفق الرحیم پہلے بیٹر ہیں جنہیں گیند جان بوجھ کر روکنے پر آؤٹ قرار دیا گیا جبکہ آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک 7 کھلاڑیوں کو گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر آؤٹ قرار دیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں