ممبئی : بالی وڈ کے اداکار سنی دیول نشے میں دھت ہوکر سڑ ک پر نکل آئے۔ وائرل ویڈیو میں ان کو نشے میں دھت دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ممبئی کی مصروف سڑک پر گھوم رہے ہیں، ویڈیو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے اداکار نشے کی حالت میں ہوں۔
سنی دیول کو غیرمستحکم حالت میں دیکھ کر ایک شخص رکشہ روکتا ہے اور پھر اداکار کو اپنے رکشے میں بیٹھا دیتا ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہوتےہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی تبصرے کیے لیکن اداکار سنی دیول کی طرف سے بھی یہ بیان آیا کہ یہ تصویر کا ایک رخ ہے، میں فلم"مسافر" کی شوٹنگ کررہا تھا۔
بعدازاں، بھارتی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی کہ سنی دیول نشے کی حالت میں نہیں تھے بلکہ وہ اپنی نئی آنے والی فلم “سفر” کے ایک سین کی شوٹنگ کررہے تھے۔